08:43 , 16 مئی 2026
Watch Live

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 515 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے تک آ گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 2700 روپے سستا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 6 ڈالر کم ہو کر 4539 ڈالر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION